10 نومبر 2026 - 10:37
یمن کا سعودی عرب کو بڑا انتباہ: مزید حیران کن حملے تیار، جارحیت اور محاصرے پر جلد پچھتانا پڑے گا

شصنعا حکومت کی قومی کمیٹی برائے امورِ اسرا کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے خبردار کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے پاس ایسی نئی کارروائیاں تیار ہیں جو سعودی فوج کو حیران کر دیں گی اور ریاض کو اپنی جارحیت اور محاصرے پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گی۔

اہلِ بیت انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبدالقادر المرتضیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب بالخصوص باب المندب میں فوجی کامیابی حاصل کرنے کے لیے جلد بازی کر رہا ہے۔ سعودی حکام کا خیال ہے کہ اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرکے وہ گزشتہ چار ماہ کے دوران کھوئی ہوئی ساکھ کا کچھ حصہ بحال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی دشمن ایک سراب کے پیچھے بھاگ رہا ہے اور اسے جلد ایسے بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنہیں برداشت کرنا اس کے لیے مشکل ہوگا۔

المرتضیٰ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے ایسی کارروائیوں کی تیاری کر رکھی ہے جو دشمن کو حیران کر دیں گی۔ سعودی عرب کو جلد احساس ہوگا کہ اس نے امن کے بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کرکے غلط فیصلہ کیا۔

صنعا حکومت کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ بعید نہیں کہ سعودی عرب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ جائے جہاں وہ جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہو، تاہم اس کے لیے اسے اپنی فوجی ساکھ، علاقائی حیثیت، سلامتی، استحکام، تنصیبات، معیشت اور بنیادی ڈھانچے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرعون بھی اپنے غرور سے اس وقت بیدار ہوا جب وہ عذاب کی لہروں میں گھر چکا تھا، لیکن اس وقت اس کی بیداری اس کے کسی کام نہ آ سکی۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha